ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست خارج

 وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کوبطور رکنِ اسمبلی نا اہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزارکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں سیاسی تقریرنہ کریں، قانونی حوالہ دیں۔ دوران سماعت درخواست گزارفدا اللہ کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے 16 ایم این اے بکے ہیں، ۔شیخ رشید نے کہا کہ انہیں پتہ ہے وہ کون لوگ ہیں۔

شیخ رشید نے کہا اگر نام لے لیا تو ان کی حکومت ختم ہو جائے گی، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے استفسار پر درخواست گزار نے بتایا کہ وہ لکی مروت سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس پرچیف جسٹ نے کہا پھرایم این اے سے کہیں وہ درخواست دائر کریں۔