ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے پی کے حکومت کا پنجاب حکومت سے بڑا مطالبہ

کے پی کے حکومت کا پنجاب حکومت سے بڑا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) خیبر پختونخواہ حکومت نے چشمہ بیراج سے مچھلیوں کی فروخت پر پنجاب سے اپنا حصہ مانگ لیا۔کے پی کے حکومت نے پنجاب سے مچھلیوں کی فروخت پر حصہ لینے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔
میانوالی میں چشمہ بیراج کے کچھ حصہ خیبر پختو نخواہ میں آنے پر پنجاب حکومت سے کے پی کے حکومت نے اپنا شئیر مانگا ہے جس پر محکمہ ماہی پروری پنجاب نے کے پی کے حکومت کو حصہ دینے کے لیے معاملہ کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کردیا ہے ۔حکام کے مطابق چشمہ بیراج پر 3.16 فیصد کا حصہ کے پی کے حکومت کی حدود میں آتا ہےاور کے پی کے کو حصہ دینے کے لئے پنجاب حکومت سے سپلمینٹری گرانٹ مانگ رکھی ہے۔

محکمہ ماہی پروری کے حکام نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد 3 ملین کی رقم کے پی کے حکومت کو ادا کردی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer