آل پارٹیزکانفرنس:راجا ظفرالحق رپورٹ کو منظرعام پرلایا جائے،علماء

آل پارٹیزکانفرنس:راجا ظفرالحق رپورٹ کو منظرعام پرلایا جائے،علماء
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان ظہیر: سربراہ ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر ابولخیر زبیر کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس، راجا ظفر الحق رپورٹ کو فی الفور منظر عام پر لانے کا فیصلہ، ختم نبوت میں ترمیم کرنے والوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر ابولخیر زبیر کی زیر صدارت ہونے والی کانفرنس مٰیں فیصلہ کیا گیا کہ علما ومشائخ کو ملکر ختم نبوت کی تحریک کو تیز اور ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ کانفرنس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ختم نبوت بل میں ترمیم کرنے والوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کے خلاف اقدامات کی شدید مذمت   کی گئی۔ شرکا نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن  و سانحہ قصور جیسے واقعات حکومت کی ناکامی ہے۔ کانفرنس میں فیصلہ ہوا کہ قادیانیوں کے حق میں بیان بازی کرنےوالے رانا ثنا اللہ کو فوری برطرف کیا جائے۔ ملک میں اعلی عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو فوری ہٹایا جائے۔

پولیس کے ہاتھوں بے گناہ افراد اکا قتل ریاستی دہشت گردی ہے۔ شرکا کا کہناتھاکہ  سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مکمل تفتیش کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹو ایکشن لیں۔ 2018 کے عام انتخابات میں نظام مصطفی کا سورج طلوع ہوگا۔