ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلیک بورڈ کا زمانہ گیا، اب سکولوں میں وائٹ انٹر ایکٹیو بورڈ لگیں گے

بلیک بورڈ کا زمانہ گیا، اب سکولوں میں وائٹ انٹر ایکٹیو بورڈ لگیں گے
کیپشن: City42 - White Interactive Board
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ) بلیک بورڈ اور چاک کا استعمال ہوا پرانا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے ہائی سکولوں میں وائٹ  انٹرایکٹیو بورڈ لگانے کا حکم نامہ جاری کر دیا، فنڈز کی قلت کے باعث سکول سربراہان کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے ہائی سکولوں میں انٹرایکٹیو بورڈ لگانے کا ایک اور حکم نامہ جاری کر دیا  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سر براہان سکول فنڈز سے وائٹ انٹرایکٹیو بورڈ لگوائیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق وائٹ انٹر ایکٹیو بورڈ کی کم سے کم قیمت 75 ہزار روپے ہے۔

سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اضافی فنڈز موجود نہیں، جس کی وجہ سے وہ بورڈ نہیں لگوا سکتے۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں انٹرایکٹیو بورڈ نہ لگوانے پر سکول سربراہان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔