ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا زینب کے قاتل کی نشاندہی پر 1 کروڑ روپے انعام کااعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا زینب کے قاتل کی نشاندہی پر 1 کروڑ روپے انعام کااعلان
کیپشن: City42 - Zainb Murder accused
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے 8 سالہ معصوم بچی  زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدرات ماڈل ٹائون میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس میں قصور واقعے اور امن و امان کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ شہباز شریف نے اجلاس میں قصور واقعے میں ملوث ملزم کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے زیادتی کے بعد بچی کو قتل کرنے والے ملزمکو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت ملزم قانون کے آہنی ہاتھوں سے نہیں بچ پائے گا۔

 واضح رہے کہ  کچھ روز  قبل قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا ، اطلاعات کے مطابق زینب سپارہ پڑھنے گھر سے نکلی تھی لیکن گھر کے قریب بچی کو راستے میں اغوا کرلیا گیا، بچی کی گمشدگی پر اہل خانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تاہم منگل کی رات کچرے کے ڈھیر سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

زینب کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا  کہ بچی کو ایک سے زائد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، زینب کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح  ملک بھر میں پھیل گئی، اس اندوہناک واقعے پر قصور سمیت ملک بھر میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ قصورمیں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد  قتل کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 2016 سے اب تک 12 بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا جاچکا ہے لیکن تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں