(ویب ڈیسک)ریچھ کو نشانہ بنانے کی کوشش کے دوران اپنے بھائی کو غلطی سے گولی مار کر ہلاک کرنیوالے شخص نے خود کشی کر لی۔
یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست اوریگن میں پیش آیا، حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنے گھر کے قریب کالے ریچھ سے خود کو بچانے کے لیے بندوق اٹھائی تھی لیکن اس کی بجائے جوزفین کاؤنٹی کی سنی ویلی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں اس شخص نے غلطی سے اپنے بھائی کو گولی مار دی۔
واقعہ کے بعد پولیس کو ایک شخص کی طرف سے 911 پر کال موصول ہوئی جس میں اس شخص نے بتایا کہ اس نے ریچھ کو دیکھ کر ’گن لوڈ کرتے وقت غلطی سے اپنے بھائی کو گولی مار دی تھی۔
شیرف کے دفتر نے مزید بتایا ’تحقیقات کی بنیاد پر اس بات کا امکان ہے کہ کال کرنے والے نے حادثاتی فائرنگ کی اطلاع دینے کے لیے 911 پر کال کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔