دنیا بھر میں جمہوریت مزید زوال کا شکار;پاکستان کا کونسا نمبر؟

دنیا بھر میں جمہوریت مزید زوال کا شکار;پاکستان کا کونسا نمبر؟
کیپشن: Democracy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھرمیں جمہوریت مزید زوال کا شکارہوگئی۔ برطانوی تحقیقاتی ادارے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے نیا ڈیموکریسی انڈیکس جاری کردیا۔شمالی کوریا، میانمار اور افغانستان ڈیموکریسی انڈیکس میں سب سے نیچے ہیں۔ پاکستان 104 اور بھارت کا 46واں نمبر، ناروے کو دنیا کا سب سے زیادہ جمہوری ملک قرار دیا گیا۔
فوجی بغاوتوں اور انسداد کورونا پابندیوں نےدنیا کو مزید غیرجمہوری بنا دیا،برطانوی تحقیقاتی ادارےنے2021 کا ڈیموکریسی انڈیکس جاری کردیا۔اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس جمہوری نظاموں میں رہنےوالےافراد کی تعداد کم ہو کرعالمی آبادی کے46 فیصد سے بھی کم رہ گئی جبکہ دنیا کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی آمرانہ نظاموں میں رہنے پر مجبور ہے۔
دنیا میں مکمل جمہوری ممالک کی تعداد صرف اکیس ہےجبکہ ان نظاموں سے مستفید ہونےوالوں کی شرح عالمی آبادی کے ساڑھے 8 فیصد سے کم ہو کر 6.4 فیصد رہ گئی ہے۔کمزور جمہوریتوں میں زندگی گزارنے والوں کی شرح 39.3 فیصد ہے، مخلوط سیاسی نظام میں جینے والے عالمی آبادی کا 17.2 فیصد ہیں جبکہ 37.1 فیصد لوگ آمرانہ نظاموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ڈیموکریسی انڈیکس کے مطابق ناروے دنیا کا سب سےزیادہ جمہوری ملک ہے، نیوزی لینڈ دوسرے، فن لینڈ تیسرے سویڈن چوتھے اور آئس لینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔برطانیہ دنیا کا 18 واں جمہوری ترین ملک ہے جبکہ امریکا 26 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق بھارت میں کمزور جمہوریت ہے اور انڈیکس میں اس کا 46 واں نمبر ہے، مخلوط سیاسی نظام کا حامل ’پاکستان‘ ڈیموکریسی انڈیکس میں ایک سو چوتھے (104) نمبر پر ہےجبکہ شمالی کوریا، میانمار اور افغانستان ڈیموکریسی انڈیکس میں تمام ممالک سےنیچے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer