(جنید ریاض) پنجاب کے ہر سرکاری سکول میں بوائز لیڈرسمیت کم ازکم 20 بوائز سکاوٹس تیار کیے جائیں گے، ٹریننگ حاصل کرنے والے بوائز سکاؤٹس کو300 روپے یومیہ ملے گا۔
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بوائز سکاوٹس کو ایک بار پھر فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سکول انتظامیہ ٹرینگ کے دوران بوائز سکاؤٹس کو یومیہ 300 روپے ادا کرے گی، بوائز سکاؤٹس کا رسالہ پاک سکاؤٹس ہر سکول کی لائبریری میں خرید کر رکھا جائے گا، مری بوائز سکاؤٹس کیمپ میں شرکت کرنے والے طلبا کو500 روپے وظیفہ دیا جائے گا، سکول انتظامیہ کو تمام تراخراجات فروغ تعلیم فنڈ سے پورے کرنے کی اجازت ہوگی۔
سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ بوائز سکاؤٹس کو رضاکارانہ طور پر ہر مشکل وقت میں فرائض سرانجام دینے کی ٹریننگ دی جائے گی۔
دوسری جانب سی ڈی جی بوائز ہائی سکول چونگی امرسدھو میں کرونا وائرس بارے آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا،طلبانےشہریوں کی معلومات کیلئے آگاہی واک بھی کی۔ہیڈ ماسٹررائے نعیم الحسن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے خوف زدہ ہونے کی بجائےاحتیاطی تدابیراختیار کی جائیں۔