(شہبازعلی) چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے دبئی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق احسان مانی اور وسیم خان غیرملکی ایئرلائن کےذریعےلاہور سےدبئی پہنچ گئے، انہوں نے آئی سی سی اکیڈمی میں میچ بھی دیکھا، 14 فروری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے پہلے چیئرمین پی سی بی لیگ کی گورننگ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
علاوہ ازیں چئیرمین کی ہدایت پر لیگ میں شریک کھلاڑیوں کو فکسنگ اور نسلی امتیاز کے خلاف خصوصی لیکچر بھی دیئے جائیں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق احسان مانی اوروسیم خان 16 فروری کو وطن واپس آئیں گے،24 فروری کوچیئرمین اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوں گے۔