( سٹی42) مہنگائی نے مٹھاس کو پاکستانیوں کیلئے زہر بنا دیا ، چینی کے بعد گڑ کی قیمت بھی آسمان کو چھونے لگی ۔
تفصیلات کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں گڑ45 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا جبکہ بوری کی قیمت میں 2000 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پشاوری گڑ 125 سے بڑھ کر 170 روپے پر پہنچ گیا جبکہ پنجاب کا گڑ 110 سے بڑھ کر 150 روپے کلو میں دستیاب ہے ، پچاس کلو کی بوری 6250 سے بڑھ کر 8250 کی ہوگئی ۔
ڈیلرز کا کہنا ہےکہ گڑ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ مہنگائی ہے ، گڑ کی طلب میں اضافہ بھی اس کی قیمت میں اضافے کا سبب بنی ہے نہ صرف یہ بلکہ کھاد اور گنے کی قیمت میں اضافے سے بھی گڑ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔