ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو چیلنج کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو چیلنج کرنے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن میں پارٹی نے بیرسٹر گوہر علی خان کو عمران خان کی جگہ پارٹی چیئرمین جبکہ عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا۔پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کو صدر منتخب کیا گیا تھا۔چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر سمیت دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں کالعدم قرار دیکر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی آئین کے بھی خلاف ہیں، نا تو انتخابی فارم جاری کیے گئے اور نا ہی ووٹر لسٹیں جاری کی گئیں، ہم انتخابات میں حصہ لینا چاہتے تھے لیکن پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں کوئی موجود ہی نہ تھا۔الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر درخواستوں پر جواب طلب کیا تھا۔اب پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو عدالت میں چینلج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

نائب صدرپی ٹی آئی خیبر پختونخوا ظاہرشاہ طورو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے۔ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف تیار پٹیشن پر مرکزی و صوبائی قائدین کے دستخط موجود ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer