قاضی فائز عیسیٰ سے امید ہے کہ وہ اپنے ادارہ پر لگے خون کے دھبے دھو دیں گے، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto Kohat, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان  پیپلز پارٹی کے چئیرمین  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب  قوم کو بتانا پڑے گا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قتل میں کون ملوث تھا، بھٹو کے عدالتی قتل کے سہولت کار کون تھے، جنرل ضیا سے لیکر، ججز، وکیلوں اور سیاستدانوں سمیت جو بھی سہولت کار تھے وہ اس ملک کے مجرم ہیں۔

کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے ادارے پر لگے خون کے دھبّے اپنے ہاتھوں سے دھوئیں گے۔

تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور مسلم لیگ نون کےلیڈر نواز شریف کا نام لئے بغیر ان کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ   ایک جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔

کوہاٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کنونشن مین خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے پیپلز پارٹی کی کارکن خواتین بھی بڑی تعداد میں پہنچیں۔ 

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں پسماندہ علاقوں کے مظلوم عوام اور کمزور طبقات کی نمائندگی کی ہے، ہم نے ہمیشہ غربت کا مقابلہ کیا ہے۔ اور آج کے جمہوری، سیاسی، انسانی حقوق اور معاشی مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں موجود ہے۔