(قیصر کھوکھر)وزیراعظم عمران خا ن کا سوموار کو دورہ لاہور،وزیر اعلی نے آل پنجاب کمشنرز اور آر پی او کانفرنس ملتوی کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آل پنجاب کمشنرز اور آر پی او کانفرنس ملتوی کر دی ہے۔ کمشنرز کانفرنس وزیراعظم عمران خان کے سوموار کو دورہ لاہور کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے براہ راست کمشنرز اور آر پی او کیساتھ اجلاس کرنا تھا، جس میں صوبے میں مہنگائی کی صورتحال، کھادوں کی دستیابی، ڈینگی اور کورونا کے انسدادی اقدامات سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جانا تھا۔ اب وزیراعلیٰ کمشنرز آر پی او کانفرنس کا وقت بعد میں دیں گے۔