پانامہ، دبئی لیکس کے بعد ایک اور نیا ہنگامہ

پانامہ، دبئی لیکس کے بعد ایک اور نیا ہنگامہ
کیپشن: City42 - Panama Leaks, Dubai
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) پانامہ اور دبئی لیکس کے بعد ایک اور ہنگامہ، ایف بی آر نے بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے مزید 579 پاکستانیوں کی تفصیلات حاصل کرکے 132 لاہوریوں کے کیسز لارج ٹیکس پیئریونٹ لاہور کو بھجوا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹس میں قائم "آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن زون" کو 579 نئے پاکستانی سرمایہ کاروں کے نام اور تفصیلات بھجوا دی ہیں۔ ایل ٹی یو لاہور کے آٹو میٹک ایکسچینج آف انفارمیشن زون کو بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے 132 لاہوریوں کے نام بھی بھجوائے گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور نے مختلف ممالک میں جائیدادیں رکھنے والے 132افراد کو نوٹس بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے سرمایہ کاروں کو "سورس آف انویسٹمنٹ" بتانے کیلئے نوٹسز بھجوائے جارہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer