سرکاری سکولوں کیلئے داخلہ پالیسی 2018 کے حوالے سے ہدایات جاری

سرکاری سکولوں کیلئے داخلہ پالیسی 2018 کے حوالے سے ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 لاہور(سٹی42) محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کیلئے داخلہ پالیسی 2018 کے حوالے سے ابھی سے ہدایات جاری کرنا شروع کردیں، چھٹی اور نویں جماعت کی کلاسز کا آغاز اپریل کی بجائے یکم مارچ سے ہوگا۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری سکولوں میں داخلوں کیلئے پالیسی 2018 ابھی سے جاری کرنا شروع کردی گئی ہے ۔پالیسی 2018 کے مطابق سرکاری سکولوں میں چھٹی اور نویں جماعت کی کلاسز کا آغاز اپریل کی بجائے یکم مارچ سے ہوگا۔فیصلہ پیک کا امتحان فروری میں ہونے کے باعث کیا گیا۔پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحان کا آغاز 4 فروری سے ہوگا۔

امتحانات کا اختتام 28 فروری کو ہوگا,یکم مارچ سے کلاسز شروع کرنے کے حوالےسے سکول سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق یکم مارچ سے کلاسز شروع ہونے سے بچوں کا ایک مہینہ ضائع نہیں ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ سکولوں کیلئے بھی پیک کا امتحان دینا لازمی ہوگا ۔

مزید دیکھئے: