امریکا میں سال 2022 میں خودکشی کی شرح سب سے زیادہ رہی

Sucide rate,increased,America,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) امریکا میں گزشتہ سال خودکشی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری ڈیٹا میں بتایا گیا ہےکہ سال 2022 میں 49 ہزار افراد نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں سال 2022 اس لحاظ سے سب سے زیادہ بدتر رہا کہ اس سال ملک میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ امریکا میں جنگ عظیم دوئم کے بعد خودکشیوں کا رجحان عام ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں خودکشیوں کی شرح میں سن 2000 سے 2018 کے درمیان تیزی سے اضافہ ہوا ہے جہاں خودکشیوں کی شرح 1941 کی جنگ عظیم کے بعد سب سے زیادہ رہی، اُس ایک سال میں امریکا میں 48300 افراد نے خودکشیاں کی تھیں۔

سال 2021 میں خودکشی کی شرح میں 4 فیصد اضافہ ہوا لیکن نئے ڈیٹا سے یہ واضح ہوتا ہےکہ خودکشی کا یہ نمبر ایک سال میں مزید 3 فیصد بڑھا ہے جس میں ایک ہزار کا اضافہ ہوا اور خودکشی کرنے والوں کی کل تعداد 49 ہزار 449 رہی۔

ڈیٹا میں بتایا گیا ہےکہ سال 2022 میں خودکشی کرنے والوں میں مردوں کی تعداد 79 فیصد تھی۔