نیب آفس کے باہر حالات کشیدہ،پولیس کا مریم نواز کی گاڑی پر پتھرائو

نیب آفس کے باہر حالات کشیدہ،پولیس کا مریم نواز کی گاڑی پر پتھرائو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف ،شاہین عتیق : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ،ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نیب کے طلب کیے جانے پر پیش ہوگئیں،پیشی کے دوران کارکنوں میں دھکم پیل ، مریم نواز ن لیگی کارکنوں کے ساتھ جاتی امرا سے نیب آفس لاہور کیلئے روانہ ہوئیں۔ مریم نواز کے نیب آفس کے باہر پہنچتے ہی حالات کشیدہ ہوگئے،پولیس اور ن لیگی کارکنوں میں پتھرائو  سے مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

میں ڈرنے والی نہیں ہوں، مریم نواز

پیشی کے موقع پر  مریم نواز  نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی کیس بنا کر پہلے بھی کچھ حاصل نہیں تھا اور نہ ہی اب کچھ حاصلُ ہوگا، میں ڈرنے والی نہیں ہوں، حکومت جتنے مرضی اس طرح کے ہتھکنڈے آزما لے میں اور میرے والد اپنے موقف پر قائم ہیں،میرے اوپر جعلی اراضی کیس بنایاگیا ایک سال پہلے بھی آٹھ اگست کو نیب نے کورٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیاتھا۔مجھ سے اتنا ڈرتے ہوتو بلاتے کیوں ہو؟ مریم نواز نے اپنی گاڑی پر پتھرائو کی ویڈیو ٹوئیر پر اپلوڈ کردی۔

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر آئی ایم مریم نواز ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مریم نواز سے  اراضی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز سے پوچھا گیا ہے کہ زمین خریدنے کے لیے رقم کہاں سے آئی، دریافت کیا گیا ہے کہ اراضی کی خریداری پر کتنا ٹیکس اور کتنی ڈیوٹی دی،1400 کنال میں سے اگر کوئی زمین فروخت کی گئی ہے تو اس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، بتایا جائے کہ حاصل کی گئی زمین کس مقصد کےلیے استعمال کی جارہی ہے، بتایا جائے مذکورہ زمین کمرشل استعمال یا پھر زرعی کاشت کےلیے استعمال کی جارہی ہے۔
 
 

ذرائع کے مطابق مریم نواز پر رائے ونڈ میں خلاف قانون اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے، شریف خاندان کی جانب سے 2013 میں 3568 کنال اراضی خلاف قانون خریدی گئی اور  سب سے زیادہ زمین نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم بی بی کے نام منتقل ہوئی جو 1936 کنال تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے نام 12 ،12 ایکڑ زمین منتقل ہوئی اور زمین منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا جب کہ  2015 میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے توسط لاہور کا ماسٹر پلان تبدیل کروایا گیا جس کے تحت شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دے دیا گیا جو شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لیے کیا گیا۔

مریم نواز کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ میں بلایا گیا :رانا ثنا اللہ

ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ میں بلایا گیا ہے، انتظامیہ نے پوری موٹر وے اور رنگ روڈ کو بند کر رکھا ہے، اس حکومت کے پاس انتقام کے سوا کوئی کام نہیں، نیب آفس کو آج قلعہ کی طرح گھیرا ہوا ہے ،ہر  چوک میں پولیس نے ٹریفک کو بلاک کر رکھا ہے، عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے ہر پہنچا دیا ،وزیراعلیٰ کو صرف اس لیئے بلایا گیا ہے کہ ڈرامے بازی کی جا سکے، نیب ایک کٹھ پتلی ادارہ ہے،،، چیئرمین نیب کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، چیئرمین نیب کی ایک ویڈیو کے علاوہ مزید اور ویڈیوز بھی ہیں، لوگ خالی ہاتھ یہاں پہنچے ہیں، جو عمران خان کو برداشت نہیں۔

مریم نواز کی پیشی منسوخ ،دوبارہ طلبی پر غور

حکومتی اہلکاروں اور نیب آفس لاہور پر پتھرائو کے بعد نیب لاہور نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی،ذرائع  کے مطابق مریم نواز کی دوبارہ طلبی کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے،پیشی کیلیے لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائیگا ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer