ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے ایڈوانس تنخواہوں کا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایڈوانس تنخواہوں کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات ( یواے ای ) میں وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ایڈوانس تنخواہوں کا اعلان کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر ملازمین کو تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی کی جائے ۔

یواے ای کے سرکاری ملازمین جن کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے یہ ملازمین پیر 17 اپریل کو اپنی ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے، اس اقدام سے خاندانوں کو آنے والی عید الفطر کی تیاری اور طویل تعطیلات کے لیے خریداری کرنے کا موقع ملے گا۔

متحدہ عرب امارات (یواے ای ) کے رہائشیوں کو اس سال عید الفطر پر طویل ویک اینڈ بھی ملنے کی توقع ہے، رہائشی عید الفطر کی تعطیلات کے ساتھ 3 ہفتوں سے بھی کم عرصے میں ایک طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنسز (AUASS) کے رکن امارات فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے درست پیشگوئی کی تھی کہ رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ سے ہوگا، اب انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ اس سال رمضان 29 دن طویل ہوسکتا ہے اور عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اسلامی ہجری کیلنڈر پر سرکاری عام تعطیلات کی تاریخیں 29 رمضان سے 3 شوال 1443 تک 4 دن کی ہیں، لہذا اس بار متعلقہ تاریخیں جمعہ 21 اپریل (29 رمضان) سے پیر 24 اپریل (3 شوال) تک ہیں، اس کا مطلب ہے رہائشیوں کے لیے ایک طویل ویک اینڈ کی چھٹی ہے تاہم سرکاری تاریخوں کی تصدیق چاند دیکھنے والی کمیٹی عید کے قریب کرے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر