(ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہفتے کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا جبکہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری بھی مستعفیٰ ہوچکے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن اگلے ہفتے متوقع ہے۔
گزشتہ ہفتے کے روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری بھی اپنے عہدے سےمستعفیٰ ہوگئے تھے۔اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد اپوزیشن نے جمع کروائی گئی تھی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہناتھا کہ میں اسپیکر شپ سے مستعفی ہورہا ہوں، اسپیکر کے عہدے پر مزید نہیں رہ سکتا۔ بعد ازاں حکومتی ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا خطاب شروع ہونے سے پہلے قاسم سوری اسمبلی میں واپس آئے جس پر ایاز صادق نے اسپیکر کی کرسی چھوڑ دی۔قاسم سوری نے اسپیکر کی کرسی پر بیٹھتے ہی اجلاس 16 اپریل کی شام 4 بجے تک اجلاس ملتوی کردیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اسپیکر کا الیکشن ہوگا۔ قومی اسمبلی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد بھی برقرار ہے۔