(سٹی42)عالمگیر کورونا وبائی مرض نے تجارتی مراکز اورتعلیمی نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا، عوام اشیائے ضروریہ کی قلت سے بھی دوچار ہیں،اشیائے خورونوش کی خریداری کے لئے گھر سے باہر جانے پر بھی ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، مگر ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے خاتون کی زندگی برباد کردی، کورونا ہونے پر شوہر نے طلاق دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے زندگی کا نظام محال کرکے رکھ دیا جس کی وجہ سے گھروں میں لڑائی جھگڑے،عدم برداشت کی فضا نے جنم لے لیا،دنیا بھر میں پھیلے وائرس نے میاں بیوی کی راہیں جدا کردیں،یہ انوکھا واقعہ اردن میں پیش آیا، شوہر نے مہلک وائرس میں تیزی آنے پر متعدد بار اپنی اہلیہ کو تنبیہ کیا کہ وہ باہر نہ جایا کرے جبکہ اشیاء خوردنوش ختم ہونے پر بیوی بغیر بتائے باہر چلی گئی۔شوہر نےبیوی کے بار بار باہر جانے اور گھر میں کورونا لانے پر طلاق دے دی۔
خبررساں ذرائع کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے چند ماہ میں بیوی کو تیسری مرتبہ کورونا ہونے کے بعد طلاق دی۔شوہر نے کہا کہ ایسا کرنا کہیں چاہتا تھا ہماری 15 سال کی رفاقت ہے مگر میرے بارہا باہر جانے سے منع کرنے کے باوجود اہلیہ نے لاپرواہی برتری اور وہ 3 بار اس وائرس کا شکار ہوئی۔شوہر کا کہناتھا کہ کسی بھی صورت بیوی کو معاف نہیں کرسکتا اور دوبارہ اپنی زندگی میں شامل نہیں کروں گا کیونکہ کورونا کا شکار ہونے پر میں مرسکتا ہوں اور میں ایسا نہیں چاہتا۔
واضح رہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں ببھی کورونا کی تیسری لہر پہلی دو لہروں سے خطرناک ہے جبکہ تیسری لہر میں 97 فیصد افراد برطانوی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں،برطانوی وائرس تیزی سے پھیلنے کی خاصیت کا حامل ہے، کیسز مزید بڑھنے کا خدشہ ، کورونا وائرس کی ساؤتھ افریقن مہلک ٹائپ کے کیسز بھی لاہور میں سامنے آچکے ہیں ، ساؤتھ افریقہ سے آنے والے 5 شہریوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ برطانوی ٹائپ میں تیزی سے پھیلنے کی خاصیت ہے۔