گلشن راوی میں 3130 لیٹر ناقص دودھ تلف

گلشن راوی میں 3130 لیٹر ناقص دودھ تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں گلشن راوی میں مِلک شاپس کی چیکنگ کی گئی، دوران چیکنک 3ہزار 130لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں ٹیموں نے گلشن راوی میں 13ملک شاپس پر موجود 10ہزار 620 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی، سردار،پاک پیور،المدینہ،یاسین،اچھا،قصوری،تایا،علی ہجویری اور میاں علی ملک شاپس پر موجود ناقص دودھ تلف کیا گیا،ستگیر،الخوشی،الحمد اورمدینہ ملک شاپ کو مزید بہتری کے لئے اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق جدید موبائل ٹیسٹنگ لیب میں چیکنگ کے دوران تلف کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی،قوانین کے مطابق دودھ کی مقدار اور گاڑھے پن میں اضافے کے لئے کیمیکلز،پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ سنگین جرم ہے, مشکل حالات میں بھی ڈیری سیفٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ملک شاپس اور گاڑیوں کی چیکنگ کررہی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز اقبال ٹاؤن میں مِلک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 1 ہزار780 لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا گیا،شیر ربانی، علی، التوکل، تاج دین، اکرم گجر، ابوسفیان، المدینہ ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑی میں موجود ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ مقبول ملک شاپ، شرافت اور بی ایم ملک شاپ کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔
یاد رہے کہ چند ہفتوں پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے وزیر اعظم عمرن خان کو بریفنگ دینے کے لیے بنائی گئی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آیا تھا کہ پنجاب میں ملاوٹ شدہ دودھ پینے والے اضلاع کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور پنجاب کے10 اضلاع کے شہری ملاوٹ شدہ دودھ پینے پرمجبور ہیں.

لاہوریئے ملاوٹ شدہ دودھ پینے میں پہلے نمبر آگئے ہیں اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فہرست میں راولپنڈی، بہاولپور، گوجرانوالہ کےشہری شامل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer