ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیک اپ کیلئے آئی خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کرنا ڈاکٹرکو مہنگا پڑگیا

 چیک اپ کیلئے آئی خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کرنا ڈاکٹرکو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)سمن آباد پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ، ادھر اچھرہ پولیس نے دوران چیک اپ خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ہومیوپیتھی ڈاکٹر دھر لیا ۔

سمن آباد پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں کرنے والے ملزموں حماد، عثمان اور اسد کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہیں، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزموں کے قبضے سے گن پوائنٹ پر چھینی گئیں 3 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

ادھر اچھرہ پولیس نے چیک اپ کے دوران خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ہومیو پیتھی ڈاکٹر پکڑ لیا، ملزم خالد محمود نے محمد علی روڈ اچھرہ میں ہومیوپیتھک کلینک بنا رکھا تھا، اس نے دوران چیک اپ مہوش نامی خاتون کو ہراساں کیا، خاتون کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  گلشن راوی پولیس نے رکشہ میں سوار خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات  کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق  ملزم طارق خان موٹرسائیکل پر رکشہ سوار خواتین کا پیچھا کرتا رہا۔

حکام نے رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تیار کردہ خاکہ شہر کے تھانوں میں بھیج دیا گیا تھا۔

گلشن راوی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاتھا، پولیس کے مطابق   ملزم کو مزید تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer