محکمہ ایکسائز کے سابق ملازم کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد 

محکمہ ایکسائز کے سابق ملازم کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) نیب لاہور کا اہم ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر سے کروڑوں روپے کیش و پرائز بانڈز برآمد، سابق ایکسائز انسپکٹر خواجہ وسیم کو 22 کروڑ کرنسی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان نیب کے مطابق نیب لاہور کی ملزم خواجہ وسیم کیخلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور کے گریڈ 16 کے سابقہ ملازم کے گھر سے 33 کروڑ کیش و پرائز بانڈز کی صورت میں برآمد کیں۔

ملزم کیخلاف جاری تحقیقات میں سابق انکم ٹیکس انسپکٹر کا گھر میں چھپایا مارا گیا، کروڑوں روپیہ کیش برآمد کرتے ہوئے ملزم خواجہ وسیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تحقیقات میں ملزم کے نام 22 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات ہونے کے شواہد موصول ہوئے جن کے ذرائع تاحال ملزم ثابت نہ کر سکا۔

نیب لاہور کے مطابق تحقیقات میں ملزم خواجہ وسیم کی اہلیہ کے نام 19 کروڑ سے زائد کیش و پرائز بانڈ ہونے کے شواہد بھی حاصل ہوئے۔ ملزم خواجہ وسیم نے 2018 میں ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں روپے وائیٹ کئے اگرچہ وہ سکیم سے فائدہ حاصل کرنے کا اہل ہی نہ تھا۔

تحقیقات میں ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں 2013 سے 2017 کے دوران 22 کروڑ سے زائد سرمایہ بیرون ملک سے منتقل ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ ملزم کی جانب سے بیرون ملک سے منتقل ہونیوالے سرمایہ کے ذرائع تاحال ثابت نہ کئےجا سکے۔

  نیب حکام کی جانب سے ملزم خواجہ وسیم گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جہاں انکا 24 ستمبر تک کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔