سموگ کا سبب بننے عناصر کیخلاف کارروائی ہو گی،نوٹیفکیشن جاری

سموگ، لاہور ہائیکورٹ ،   نوٹیفکیشن ،سٹی42
کیپشن: Smog,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سموگ کے تدارک کے اقدامات  اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے متعلق   نوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا۔

 لاہور ہائیکورٹ  کے حکم پر بورڈ آف رونیو ، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ،سٹی 42نے   سموگ کے تدارک  کے اقدامات اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے متعلق نوٹیفکیشن کی کاپی حاصل کرلی ،سموک کا باعث بننے والے عناصر کو قابل سزا جرم قرار دے دیا گیا ۔

فصل کی باقیات کو آگ لگانا ، دھواں دینے والی گاڑیاں ، حفاظتی اقدامات کے بغیر دھواں دینے والی فیکٹریاں قابل سزا جرم قرار ،گیلا کئے بغیر پتھر کو کرش کرنا،  ٹائر  ربڑ اور ، پلاسٹک  کو جلانا بھی  قابل سزا جرم قرار ،غیر معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فروخت، ٹریفک کی روانی میں  رکاوٹ بننے والی تجاوزات،تعمیراتی مٹیریل  ریت،  مٹی  اور سیمنٹ  وہ کور کئے بغیر نقل و حرکت کرنا بھی قابل سزا جرم قرار  دیا گیا ہے۔

   نوٹیفکیشن کے مطابق کوڑا کرکٹ اور فصلوں   کی باقیات جلانے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ ہوگا ، ڈپٹی کمشنر اور ریونیو آفیسر کوڑے اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ محکمہ ماحولیات زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں کو پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپیہ  جرمانہ،محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک وارڈن دھواں دینے والی گاڑیوں کو دو ہزار روپے جبکہ حفاظتی اقدامات کے بغیر دھواں دینے والی فیکٹریوں کو50  ہزار سے ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا ۔نوٹیفیکیشن کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔