(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد سے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی۔فیصل آباد سے رانا ثنا اللہ کے قریبی ساتھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق رانا شوکت نے عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔عمران خان نے رانا شوکت کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا۔
فیصل آباد سے رانا ثنا اللہ کے دیرینہ ساتھی رانا شوکت نے عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ pic.twitter.com/DialnIO6kw
— Khurram Iqbal (@khurram143) October 10, 2022
دوسری جانب گورنر شپ ملنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ ایم کیو ایم رہنما شہاب امام نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ شہاب امام نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی سمیت سندھ کو متبادل پلیٹ فارم دیا۔