سٹی42: بیوی نے بھتیجے کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا ملزمہ نورین نے خاوند کو نشہ آور گولیاں دیں اورملزم ارسلان نے مقتول کے ہاتھ پاوں باندھ کر گلہ دبا کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے شوہر کو قتل کے بعد طبعی موت کا ڈرامہ رچایا لیکن مقتول کے گلے میں نشان نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا پولیس نے بیوی اور بھتیجے پر مقدمہ درج کر کے گرفتاار کر لیا ہے۔ جہلم کے علاقہ چوٹالہ میں بیوی نے بھتیجے کےساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔ملزمہ نورین نے شوہر کو نشہ آور گولیاں دیں اور بھتیجے ارسلان نے ہاتھ پاوں باندھ کر گلا دبایا ۔
پوسٹمارٹم رپورٹ میں نشہ آور گولیاں کھلا کر گلہ دبا کر موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ملزمہ نورین اور بھتیجے ارسلان میں ناجائز تعلقات تھے اور مقتول کو راستے ہٹانا چاہتے تھے۔ملزمہ نورین اور ملزم ارسلان پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ملزمہ نورین اور ملزم ارسلان نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔