ویب ڈیسک:پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو 700 گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ رونالڈو نے یہ کارنامہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ایورٹن کے مابین کھیلے جانے والے پریمیئر لیگ کے میچ میں سر انجام دیا۔
پرتگالی فٹبالر اب تک 5 کلبز کی جانب سے پروفیشنل فٹبال کھیل چکے ہیں ۔ رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی جانب سے 450 ، جووینٹس کی جانب سے 101 اور سپورٹنگ لزبن کی جانب سے 5 گول سکور کئےہیں ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ اپنے پہلے دور میں 118 اور اب موجودہ دور میں 26 بار گیند کو جال میں پہنچایا ۔