ویب ڈیسک: راولپنڈی کی مقامی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے بطور وفاقی وزیر داخلہ دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ، عدالت نے حکم دیا کہ دوبارہ اسلام آباد جائیں اور ملزم کو گرفتار کر کے پیش کریں ۔
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے رانا ثناء اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کر دی ، عدالت نے کہا کہ ابھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، اچانک سے کیسے اشتہاری قرار دے دیں ؟
عدالت نے رانا ثناء اللہ کے بطور وفاقی وزیر داخلہ گرفتاری کے دوبارہ وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ دوبارہ الام آباد جائیں اور گرفتار کر کے عدالت پیش کریں ۔