فیروز پور روڈ (سٹی42) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سنگِ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہیش ٹیگ 'شعیب اختر 4 ملین' سیٹ کیا اور کہا کہ اس ٹرینڈ کا استعمال کرکے ان کے چاہنے والے کچھ دیر ان سے گفتگو کرسکتے ہیں۔
شعیب اختر کی جانب سے اس ٹوئٹ کے سامنے آنے کے بعد پرستاروں نے اْن سے سوالوں کی لائن لگا دی، سابق کرکٹر نے بھی پرستاروں کے سوالوں کے جواب دیئے۔
We are a twitter family of 4 million today. Thank you so much for all the love & support.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 8, 2021
Q & A for 15 minutes under hashtag #ShoaibAkhtar4million will be responded :) pic.twitter.com/a4Ts7KU9Vy
ایک صارف نے شعیب اختر سے رائے مانگی کہ کیا قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کو شکست دے سکتی ہے، جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ قومی ٹیم دونوں ٹیموں کو آسانی سے شکست دے سکتی ہے۔