لائسنس فیس میں اضافے پر فوڈ اتھارٹی کا موقف سامنے آگیا

لائسنس فیس میں اضافے پر فوڈ اتھارٹی کا موقف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس فیس میں اضافے کی خبر کا معاملہ، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مشکل معاشی حالات کے پیش نظر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی فیس میں انتہائی معمولی اضافہ کیا گیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق چھوٹے کاروبار کی فیس 760 سے بڑھا کر آٹھ سو کی گئی، صرف 40 روپے سالانہ اضافہ کیا گیا ہے۔ درمیانے درجے کی فیس 1340 سے بڑھا کر 1500 کی گئی، صرف 160 روپے سالانہ اضافہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے سیکشن کے 7، 2 کے تحت بورڈ نے فیسوں میں اضافہ کی منظوری دی۔

فیسوں میں اضافے کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی بورڈ خود مختار ہے۔ قانون کے مطابق فیسوں میں اضافے کے لیے کابینہ کی منظوری کی ضرورت نہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کے بعد 9 سال میں پہلی دفعہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصد خوراک کے کاروبار سے منسلک افراد کو سہولت پہنچانا ہے۔ فیسوں میں اضافے کی مدد سے کاروباری افراد کو جدید سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔