ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا ڈیپریشن کے شکار نوجوانوں کیلئے ہیلپ لائن متعارف کرانے کا اعلان

حکومت کا ڈیپریشن کے شکار نوجوانوں کیلئے ہیلپ لائن متعارف کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے زیر اہتمام سیمینار، خودکشی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے زیراہتمام ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد ذہنی امراض کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ سیمینار میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان خودکشی کی طرف جلد راغب ہوتے ہیں۔ مینٹل ہیلتھ ڈے میں خودکشی کی مناسبت سے معلومات کیلئے ہیلپ لائن بنائیں۔ ورثاء اور خود ڈپریشن کا شکار اس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کرسکیں گے۔

اس موقع پر طلبہ کی جانب سے مینٹل ہیلتھ سے آگاہی کے حوالے سے سٹالز بھی لگائے گئے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ذہنی امراض سے بچنے کا موثر اور آسان علاج مصروفیت ہے۔ خود کو مصروف کرنے سے ذہنی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے بہترین سٹال سجانے والی طالبہ کو انعام سے نوازا۔ اس موقع پر پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ڈاکٹر مدثر حمید قریشی نے بھی شرکت کی۔