ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف ایم سی انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز

ایف ایم سی انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی: ایف ایم سی انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا کوارٹرفائنل مرحلے فلیٹیزہوٹل میں قائم فور سائڈ گلاس کورٹ میں شروع ہوگیا، گلاس کورٹ پر میچز کی افتتاحی تقریب میں ایم ڈی ایف ایم سی سمیت سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم اور فلیٹیز ہوٹل کے جی ایم ارشاد بی انجم نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی شہر میں 16 سال بعد گلاس کورٹ پر میچز کا آغاز ہوگیا، ایف ایم سی انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلوں کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 20 ہزارڈالر ہے، جب کہ اس کے بعد ہونے والے دو انٹرنیشنل ٹورنا منٹس کے کوارٹر فائنل بھی گلاس کورٹ پر ہونگے۔

ایف ایم سی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں چار پاکستانی جب کہ ایک فرانسیسی، ایک ملائشین اور دو مصری کھلاڑی شریک ہیں۔

پاکستان میں سکواش لیجنڈز جہانگیر خان اور جان شیر خان کی غیر موجودگی سے متعلق سیکرٹری پی ایس اے نے بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں کو فائنل میچ میں دعوت دی گئی ہے، امید ہے دونوں فائنل میچ میں شرکت کریں گے۔