ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ؛ پاکستان اے نے تھائی لینڈ ایمرجنگ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ؛ پاکستان اے نے تھائی لینڈ ایمرجنگ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)پہلے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان اے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ ایمرجنگ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر چیک رڈ کرچ ونگ نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں یہ میچ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوا اور اسے پندرہ اوورز تک محدود کردیا گیا۔ پاکستان ویمنز اے نے ٹاس جیت کر تھائی لینڈ ایمرجنگ کو بیٹنگ دی جس نے7 وکٹوں کے نقصان پر70 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان ویمنز اے نے 13.2 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔تھائی لینڈ ایمرجنگ کی اننگز میں سوانن کھیاؤٹو نے تین چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔ کھونچا روئینکائی نے 22 رنز اسکور کیے ان کی اننگز میں بھی تین چوکے شامل تھے۔ پاکستان ویمنز اے کی طرف سے عمیمہ سہیل رامین شمیم اور صائمہ ملک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان ویمنز اے کی اننگز میں شوال ذوالفقار چار چوکوں کی مدد سے 31رنز بناکر نمایاں رہیں۔ کائنات حفیظ نے 20 اور عمیمہ سہیل نے16 رنز بنائے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئیں۔پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر چیک رڈ کرچ ونگ نے اپنی فیملی کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں میچ دیکھا اور اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔