آٹے کی قیمتیں بے قابو ، عوام پریشان

آٹے کی قیمتیں بے قابو ، عوام پریشان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہر کی اوپن مارکیٹ میں آٹا کھلے عام مہنگے داموں فروخت ہونے لگا، محکمہ خوراک من مانی قیمتوں کو روکنے میں ناکام ہوگئی۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں 4800 روپے سے تجاوز کر گئی ہیں،20 کلو آٹے  کا تھیلا 2800 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ 15 کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 دوسری جانب اب آٹا چکی مالکان نے بھی 1 کلو آٹے کی قیمت میں 3روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس سے  قیمت 172روپے سے بڑھ کر 175روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق کھلا سرخ آٹا 140 روپے اور سفید فائن آٹا 150 روپے کلو بیچا جا رہا، چکی آٹا 175 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، 10کلو آٹے کا تھیلا صرف ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی کیا جا رہا ہے۔شہر کے متعدد تنوروں پر سادہ روٹی 18 سے 20 روپے کی بیچی جارہی ہے جبکہ نان 25 سے 30 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer