فرزانہ صدیق: اسلام آباد میں وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم کےبیٹے کو گرفتار کر لیا ۔
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر کے بیٹے کو وفاقی دارالحکومت میں شراب اور خنجر ساتھ رکھ کر گھومنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نےحمزہ تنویر الیاس کو تیز رفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ کرنےپر روکا تو اس سےشراب اور خنجر بھی برآمد ہو گئے۔ پولیس نے حمزہ تنویر الیاس کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہدرج کر لیا ہے۔