چیئرمین پی سی ایس آئی آر بچ نکلے

چیئرمین پی سی ایس آئی آر بچ نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) خاتون کو پی سی ایس آئی آر میں گریڈ سترہ میں بھرتی نہ کرنے کا معاملہ ، ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ۔ آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کوبحث کیلئے طلب کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے عروج فاطمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی سی ایس آئی آر سید حسین عابدی ڈپٹی اٹارنی جنرل کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ عدالت نے عدم حاضری پر چیئرمین پی سی ایس آئی آرکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔ چیئرمین نے عدم حاضری پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ۔جس پر جسٹس شاہد وحید نےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے۔ درخواستگزارکی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ عدالتی حکم کے باوجودگریڈسترہ میں بھرتی نہیں کیا جا رہا بلکہ اسے صرف سٹینوگرافر بھرتی کر لیا گیا ہے ۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر چیئرمین پی سی ایس آئی آر کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نےکہا کہ درخواستگزار گریڈ سترہ میں بھرتی کی اہل نہیں، قانونی تقاضے پورےکرتےہوئےاُسےسٹینوگرافر بھرتی کیا۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے چیئرمین کی آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین کو حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer