شہر میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی

شہر میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)لاہومیں کروناکیسزبڑھنے کی وجہ سامنے آگئی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن غیرموثرہونےپرشہرمیں کوروناکیسزمیں اضافہ ہورہا ہے،ضلعی انتظامیہ نےفائلوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیالیکن عملی طورپرکچھ نہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مہلک وبا کوروناوائرس کےوار تیز ہوگئے،کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا،لاہور میں کورونا کے 174 نئے مریض سامنے آگئے، صوبے بھر میں 345 نئے مریض کی تصدیق ہوئی، لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 53493 اور اموات 946 ہوگئی.ذرائع کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن غیرموثرہونےپرشہرمیں کروناکیسزمیں اضافہ ہورہا ہے۔ضلعی انتظامیہ نےفائلوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیالیکن عملی طورپرکچھ نہ ہوا۔

پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 106922 اور اموات 2408 ہوگئیں.پنجاب میں کورونا کے 97638 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں. ہسپتالوں میں کورونا کے مریض بڑھنے لگے,سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 84 مریض زیر علاج ہیں جبکہ  48 مریض انتہائی نگہداشت وارڈز میں داخل ہیں،کورونا کے 11 مریض حالت تشویشناک ہونے پر وینٹیلیٹر پر ہیں۔

لاہورمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کی اہم وجہ سامنے آگئی،ضلعی انتظامیہ نےفائلوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیالیکن عملی طورپرکچھ نہ ہوا، سمارٹ لاک ڈاؤن غیرموثرہونےپرشہرمیں کروناکیسزمیں اضافہ ہورہا ہے۔لاہورشہرکے398 مقامات کو بظاہرلاک ڈاؤن کیا گیا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کاپہلافیصلہ 2کیسزسامنے آنے پرہوا،جس کے تحت12سو66شہریوں کی نقل حرکت محدود کی گئی،لیکن یہ سب کچھ فائلوں کی حدتک ہی ہوا،عملی اقدامات صفر رہے۔
واضح رہے کہ لاہور،ملتان،روالپنڈی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ لاہور میں نیو مسلم ٹاؤن سی بلاک ،علامہ اقبال ٹاؤن رضا بلاک،سکندر بلاک،عمر بلاک ،گارڈن ٹاؤن،کیولر ی گرا ؤنڈ،ڈی ایچ اے فیز ون (اے اے بلاک)،ایچ بی ایف سی بلاک بی،ڈی ایچ اے فیز 6(سیکٹراےاورسیکٹر ایل)،عسکری الیون ،انارکلی،مزنگ،شادمان اور گلشن راوی کے علاقوں کو ہاٹ سپارٹ ایریا قرار دیا گیا۔

ملتان میں نقش آباد کالونی،گلگشت کالونی ،میپکو کالونی،خواجہ آباد ،ملتان کچہری اور سادت کالونی کے علاقوں میں لاک ٹاؤن لگا دیا گیا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کے مطابق راولپنڈی میں فوجی فاؤنڈیشن یونیورسٹی نیو لالہ زار،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ،سیٹلائٹ ٹاؤن اور عباسی آباد کے علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer