ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنک آف پنجاب کے صدرنعیم الدین خان مستعفی

بنک آف پنجاب کے صدرنعیم الدین خان مستعفی
کیپشن: City42 - naeem ul deen khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹٰی42:بنک آف پنجاب کے صدرنعیم الدین خان مستعفی ہوگئے، اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دیا۔ جبکہ انکی مدت ملازمت ختم ہونے میں ایک ماہ کا عرصہ باقی تھا۔

بنک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان نے استعفی مدت ملازمت بطورصدرمکمل ہونے سے ایک ماہ قبل دیا ہے۔ ان کا  کہنا ہے  کہ استعفی  ذاتی  وجوہات کی بنا پردیا ہے۔ دس سال بنک کی بڑی خدمت کی ہے اوراب کسی ینگ بنکرکوسربراہ لگانا چاہئیے۔ اُن کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے چارج سمبھالا تو اس وقت بنک سترہ ارب سالانہ خسارے میں تھا اورآج جاتے ہوئے بنک کوساڑھے بارہ ارب روپے سالانہ منافع بخش بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ساٹھ ارب روپے کے ڈیفالٹرزمقدمات نیب اورکورٹ میں ہیں امید ہے کہ یہ رقم جلد بنک کومل جائے گی۔ اسٹیٹ بنک کے قوائد کے مطابق نعیم الدین نے ایک ماہ کا نوٹس دیا ہے اورآٹھ دسمبرتک اپنے عہدے پرکام کرتے رہیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer