کورونا سےانتقال کرنیوالے یوٹیوبر کی موت سےقبل کی ویڈیو سامنے آگئی

کورونا سےانتقال کرنیوالے یوٹیوبر کی موت سےقبل کی ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: youtuber death
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا سے ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے،مہلک وائرس نے یوٹیوبر کی جان لے لی، مرنے سے قبل اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی، یوٹیوبر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا پیغام دے رہا ہے کہ آکسیجن نہیں آرہی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی ہلاکت خیزیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں،کورونا کی تصدیق ہونے کے باعث بھارتی یوٹیوبر بھی جان کی بازی ہار گیا،اہلیہ نے شوہر کی موت سے پہلے کی ویڈیو جاری کردی،مرنے سے قبل  یوٹیوبر  نے آکسیجن اتارتے ہوئے کہا کہ اس کی بہت قیمت ہے آج کے وقت میں، یوٹیوبر  کا کہناتھا کہ ناک پر لگی آکسجن نہیں آرہی صرف ہوا ہی ہے اور کچھ نہیں، بوتل کو ہوا سے بھر کے چلے جاتے پانی آرہا ہے اب اس میں، یوٹیوبر  نے کہا کہ اس کے بعد طبی عملہ غائب ہوجاتا ہے اور آوازیں لگانے پر بھی نہیں آتا، اگر مجھے اچھا علاج مل جاتا تو میں بچ جاتا۔

 ویڈیو شیئر کرتے یوٹیوبر  کی اہلیہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرا راہول چلاگیا یہ سب کو پتہ ہے،پر کیسے گیا کسی کو بھی نہیں پتہ،اہلیہ نے دہلی کے ہسپتال راجیو گاندھی کا نام بھی لکھا،مزید لکھا کہ اس طرح سے علاج کیاجاتا ہے وہاں،امید کرتہ ہوں میرے پتی کو انساف ملے گا، ایک اور راہول اس دنیا سے نہیں جانا چاہیے،بھارتی اداکار و یوٹیوبر راہول وہرا کی اہلیہ نے ہسپتال کی غلفت اور آکسیجن نا ملنے کو شوہر کی موت کی وجہ قرار دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Jyoti Tiwari (@ijyotitiwari)

M .SAJID .KHAN

Content Writer