دولت کو انگلیوں پر نچانے والا پاکستانی

دولت کو انگلیوں پر نچانے والا پاکستانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کہتے ہیں کہ جب قسمت ساتھ دیتی ہے تو انسان کامیابی کی بلندیوں کو چھونے لگتا ہے،اس میں محنت اور دولت شامل ہو تو سونے پر سہاگا ہوجاتا ہے۔

امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی نے کامیابی کی ایک ایسی مثال قائم کی ہے جو بہت سوں کے لیے مشعل راہ ہو سکتی ہے۔اس پاکستانی کا نام ’ ضیاءچشتی ‘ہے جو امریکہ میں پیدا ہوئے اور لڑکپن کا کچھ عرصہ پاکستان میں گزار کر واپس امریکہ جا بسے ۔ اب تک وہ تین کمپنیوں کی بنیاد رکھ چکے ہیں جن کے اثاثے اربوں ڈالرز میں ہیں۔ انہوں نے پہلی کمپنی الیگن ٹیکنالوجی قائم کی جس کے اثاثوں کی مالیت آج 20ارب ڈالر ہے۔ ان کی قائم کردہ دوسری کمپنی ایک پرائیویٹ ایکوئٹی شاپ ہے جس کا نام ’ٹی آر جی‘ ہے۔ اس کے اثاثے اس وقت ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں۔

اب انہوں نے ایک ارب ڈالر مالیت کی ایک تیسری کمپنی قائم کر دی ہے جس کا نام ’افینٹی‘ (Afiniti)ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضیاءچشتی کی کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، ایڈوائزرز اور بورڈ آف گورنرز میں دنیا کی بے شمار بڑی بڑی شخصیات شامل ہیں۔ ان شخصیات میں سپین کے سابق صدر جوز ازنر، سابق فرانسیسی وزیراعظم فرینکوئس فیلن، سابق امریکی سیکرٹری خزانہ جان سنو، سابق وائٹ ہاﺅس چیف آف سٹاف جان سونونو، سابق امریکی ہاﺅس میجورٹی لیڈر رچرڈ جیفرڈ اور سابق امریکی ڈپٹی سیکرٹری خزانہ رابرٹ کمیٹ سمیت درجنوں اعلیٰ سیاسی، فوجی اور انتظامی شخصیات شامل ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer