ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 ویں سالانہ بین الاقوامی آئل، گیس اینڈ انرجی ایکسپو کی 3 روزہ نمائش

16 ویں سالانہ بین الاقوامی آئل، گیس اینڈ انرجی ایکسپو کی 3 روزہ نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ:ایکسپو سینٹر میں 16 ویں سالانہ بین الاقوامی آئل، گیس اینڈ انرجی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر انڈسٹریز نے افتتاح کیا۔ نمائش میں دنیا بھر میں انرجی انڈسٹری سے منسلک ماہرین نے شرکت کی.

پوگی کے نام سے آئل، گیس اینڈ انرجی ایکسپو کی تین روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے30 ممالک کے 300سٹالز لگائے گئے، نمائش میں امریکہ، ترکی، روس، جرمنی و دیگر ممالک کے سٹالز لگائے گئے جبکہ نمائش میں سب سے زیادہ انرجی انڈسٹری سے منسلک سٹالز چین کی جانب سے لگائے گئے.تین روزہ ایکسپو کا افتتاح صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز شیخ علاؤالدین نے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے انڈسٹری کی ڈویلپمنٹ انتہائی ضروری ہے۔ نمائش میں دنیا بھر میں انرجی انڈسٹری سے منسلک ماہرین نے شرکت کی جو خوش آئند ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پوگی عاصم صدیق کا کہنا تھا کہ ملک میں انرجی اور گیس کے نئے نئے منصوبے آرہے ہیں جس بنا پر پاکستان میں اس انڈسٹری سے متعلق افراد کی دلچسپی میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔تین روزہ ایکسپو میں ملک بھر سے انرجی اور گیس سیکٹر کے ماہرین شرکت کریں گے جبکہ آخری روز کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔