باکسر عامر خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری

 باکسر عامر خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری
کیپشن: City42 - Boxer Amir Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبیل نوخیز) نشتر پارک سپورٹس جمنازیم میں 12 مئی سے شروع ہونے والی باکسنگ چیمپئن شپ میں پنجاب کے 9 ڈویژن سے 150 سے زائد باکسر شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر 12 مئی سے شروع ہونے والی انٹرڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کے حوالے سے ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ کی صدارت میں بدھ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حفیظ بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹررئیس الرحمن، سینئر کوچ شاہد محمود نظامی، پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شرجیل بٹ، طارق گجر، ارشد جاوید قریشی اور کئی تعلیمی اداروں کے سپورٹس ڈائریکٹرز نے شرکت کی،اجلاس میں 12سے 15مئی تک منعقد ہونے والی انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کے لئے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس پر اظہار اطمینان کیا گیا کہ نوجوان باکسر کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

 ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے باکسنگ چیمپئن شپ میں نوجوانوں کی دلچسپی میں اضافہ کیلئے سکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کو بڑی تعداد میں مقابلوں میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے نوجوان باکسرز کی حوصلہ افزائی ہوگی اور باکسنگ کا کھیل نوجوانوں میں مقبول ہوگا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔اداکارہ ثناء نے اپنی سب سے بڑی خواہش بتادی

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کا سلوگن ”کون بنے گا پنجاب کا باکسنگ چیمپئن“ ہے، نوجوان باکسرز چیمپئن بننے کے لئے پرعزم ہیں، پنجاب میں ہر کھیل میں بہت ٹیلنٹ ہے اور سپورٹس بورڈ پنجاب، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی قیادت میں تمام کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو سامنے لا سکیں۔

ذرائع کے مطابق باکسنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 15 مئی کو نشتر پارک جمنیزیم میں ہوگی۔