صحرائی ملک میں بارشوں سے سیلاب کی کیفیت، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات

Dubai Heavy Rains, Oman Heavy Rains, Abudahbi Rains, Urban Flooding in UAE, City42, Climate, Rain storm, Thunder storm, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صحرائی ملک تصور کئے جانے والے متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔  ابوظہبی میں تمام پارک بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے نمد کر دیئے گئے۔  

متحدہ عرب امارات کے ساتھ عمان میں بھی طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ابو ظبہی، فجیرہ اور العین میں بارشوں کے بعد شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا، خراب موسم کے باعث ابوظہبی میں تمام پارک بند کردیئے گئے۔

متحدہ عرب امارات میں رات بھر  تیز بارش ہوئی۔دبئی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

حکام کی جانب سے لوگوں کو خراب موسم کے دوران حادثات سے بچنے کے لئے گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کے باوجود  کچھ رہائشیوں کو خراب موسم کے دوران چھتریاں تھامے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں آج بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ عمان میں بھی موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام متاثر رہا۔