(ویب ڈیسک)روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزارت پٹرولیم نے روسی خام تیل کے ٹیسٹ کارگوز منگوانے کا فیصلہ کیاہے،روسی خام تیل یورال اور سوکالز کا ایک ، ایک کارگو منگوایا جائے گا ،ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان میں روسی ٹیم کی موجودگی میں خام تیل کو ریفائن کیا جائے گا ۔
پتہ لگانا ہے کہ روسی خام تیل سے پیٹرول ، ڈیزل اور فرنس آئل کتنی مقدار میں نکلتا ہے ،ٹیسٹنگ کے بعد مارچ کے آخر میں روس سے تیل خریداری کے معاہدے کا امکان ہے۔