(حسن خالد) لاہور کے کرشنا مندر میں ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار منایا گیا، رنگوں میں ڈوبے نوجوانوں نے ہولی میں بھنگڑے ڈالے۔
راوی روڈ پر واقع کرشنا مندر میں ہندووں کا مذہبی و ثقافتی تہوار ہولی منایا گیا جس میں صوبائی وزیرانسانی حقوق اعجازعالم اور ہندو پیشوا ڈاکٹرمنوہر چند سمیت ہندو برادری اوردیگرمذاہب کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔اس موقع پرہرعمرکے افراد نے ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر خوب ہولی کھیلی۔ رنگ برنگے تہوار میں ہولی پر منسوب گیتوں پرلڈی اوررقص بھی کیا گیا۔ ہندو برادری نے دیوتا کرشنا جی کی آڑتی اتاری اور ہولی کا کیک بھی کاٹا، شرکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہولی کے رنگوں کا خوب لطف اٹھایا۔
صوبائی وزیراعجازعالم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اقلیتیں پاکستان میں ہولی کے خوشنما رنگوں کی مثال ہیں۔ ہولی کی تقریب میں مہمانوں کی مٹھائی اور پرساد سے بھی تواضع کی گئی، پاکستان بھر کی طرح لاہور کے کرشنا مندر میں بھی ہندوبرادری نے ہولی کا تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا اورایک دوسرے ہر رنگ پھینکے۔