ملک عثمان ظہیر:مسلم لیگ ہاؤس میں پارلیمانی لیڈر ق لیگ چودھری مونس الہٰی کی ہدایت پر کارکنوں کے لیے سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد۔ صدر یوتھ ونگ پنجاب چودھری ذوالفقار پپن کہتے ہیں آئندہ عام انتخابات میں ق لیگ تمام سیاسی جماعتوں کو سرپرائز دے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوس روڈ پر ہونے والے سوشل میڈیا کنونشن میں کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ق لیگ میں شمولیت بھی اختیار کی۔
یہ بھی پڑھیں:شریف خاندان، نیب ریفرنسز، سپریم کورٹ کے فیصلے اور مریم نواز کی تنقید
صدر یوتھ ونگ پنجاب چودھری ذوالفقار پپن نے کہا کہ کارکن چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الہٰی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔
صدر یوتھ ونگ لاہور عمر شیخ نے کہا کہ ن لیگ نے نوجوانوں کو بے روزگاری کےسوا کچھ نہیں دیا۔ ق لیگ نے اپنے دور میں نوجوانوں کو نوکریاں دیں۔ْ
پڑھنا نہ بھولیں:ن لیگ کی سیاست کا مقصد عام آدمی کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے: حمزہ شہباز
ق لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں نے کہا کہ وہ ق لیگ کے شانہ بشانہ چلیں گے۔ صدر یوتھ ونگ پنجاب نے کہا کہ بہت جلد چودھری مونس الہٰی کی قیادت میں پنجاب کا سب سے بڑا سوشل میڈیا کنونشن لاہور میں کریں گے۔