ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن ابدال میں جوڑ میلہ کی تقریبات عروج پر پہنچ گئیں

Jord Mela, Guru Arjun Dev Singh Shaheedi Day, Hassan Abdal, Sikh religion, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد عمران:   حسن ابدال  کے گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں جوڑ میلہ کی تقریبات میں پاکستان اور بیرون ملک سے سینکڑوں سکھ یاتری شریک ہیں۔ سکھ  گیلنڈر کے مطابق یہ پانچویں گرو ارجن دیو جی کی 418 ویں برسی ہوگی۔
اٹک کی تحصیل حسن ابدال کے  گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں جوڑ میلہ  میں آئے ہوئے   جوڑ میلے میں آنے والے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ صدیوں پہلے ہمارے گورو  ارجن دیو جی کو اس وقت کی ظالم حکومت نے ظلم کر کے قتل کر دیا تھا۔ جس کی یاد میں ہم یہ میلہ مناتے ہیں۔
بعض دیگر حوالوں کے مطابق  جوڑ میلہ کی بنیاد انڈیا کی ریاست پنجاب کے ضلع فتح گڑھ میں 26 دسمبر 1705 میں اس وقت پڑی جب زورآور سنگھ اور فتح سنگھ سریندر کو حکومت نے قتل کروا دیا تھا۔جس کی یاد میں جوڑ  میلہ منایا جاتا ہے۔

جوڑ میلہ میں شریک ہونے والوں کو گورو ارجن دیو جی کے فرمان کی تکمیل میں شربت پلائے جاتے ہیں۔ کھانے کو بھنڈارہ بھی ملتا ہے لیکن سب سے خاص نعمت جو یاتریوں میں ملہ کے تین دنوں کے دوران مسلسل تقسیم کی جاتی ہے وہ شربت ہے جسے گورو  ارجن دیو جی کی یاد میں  پیا جاتا ہے۔ 

میلہ میں آنے والے یاتریوں کے لئے بھنڈارہ خود یاتری ہی تیار کرتے ہیں۔ بہت سی خواتین کھانا بنانے کے لئے   اپنی خدمات رضاکارانہ پیش کردیتی ہیں۔

مقدس تالاب میں غسل کرنا بھی میلہ کی تقریبات کا اہم حصہ ہے۔ میلہ میں شریک تمام یاتری گورودوارہ کے احاطہ میں موجود تالاب میں نہا کر خود پو پاک کرتے ہیں۔ 


تقریبات میں شرکت کے لئے اندرون ملک کے علاوہ پڑوسی ملک بھارت  سے 846  سکھ یاتری حسن ابدال آئے ہوئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے آنے والے سکھ یاتریوں کے طعام و  قیام کے مکمل انتظامات کئے۔ اور یاتریوں کی حفاظت کے لئے اٹک پولیس نے فول پروف انتظامات کئے۔

بھارت سے آنے والے سکھ یاتری پاکستان حکومت کی طرف سے کیئے گئے انتظامات پر خوش نظر آتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان حکومت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہاں آنے کی اجازت دی اور اتنے اچھے انتظامات کیئے ہیں۔


بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتری جہاں پاکستانی حکومت کے انتظامات پر بہت خوش نظر آئے۔وہاں ان کا مطالبہ بھی ہے کہ دونوں حکومتیں مل کر بارڈر  پر اطراف کے شہریوں کے لئے آمد و رفت پر عائد غیر ضروری پابندیوں کو ختم کر دیں تاکہ دونوں ملکوں کی عوام کو اپنے مذہبی مقامات تک رسائی میں آسانی ہو۔

جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال عارف قریشی و دیگر افسران نے یاتریوں کا  استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے۔  اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔