پاکستان ہاکی فیڈریشن  کاڈومیسٹک ہاکی سرگرمیاں  شروع کرنےکااعلان

PHF
کیپشن: PHF
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: این سی او سی کی جانب سے کھیلوں پر پابندیوں   میں  نرمی کےبعد   پاکستان ہاکی فیڈریشن  کاڈومیسٹک ہاکی سرگرمیاں  شروع کرنےکااعلان ۔

  تفصیلات کےمطابق آئندہ ڈومیسٹک ہاکی سیزن میں پی ایچ ایف مختلف ہاکی ایونٹس کروائے گی ،ڈومسیٹک سیزن کے آغاز میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جولائی میں ہاکی فائیو لیگ کا انعقاد کیا جائےگا،تیسرا چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ یکم تا آٹھ اگست کراچی میں کھیلا جائیگا۔ماڑی پٹرولیم آزادی ہاکی کپ 2021 آٹھ تا 14 اگست کو ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا جبکہ  پاکستان ہاکی فیڈریشن رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں ایونٹ میں شریک ہونگیں۔

ہ  پاکستان ہاکی فیڈریشن رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیوں میں واپڈا، نیشنل بینک،سوئی سدرن گیس،نیوی،ماڑی پٹرولیم، ایئرفورس، پنجاب اور آرمی شامل ہیں،سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی کا ڈومیسٹک سیزن بھرپور طریقے سے شروع ہونے جارہا ہے۔