محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی

weather update
کیپشن: weather update
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر لاہور میں شام کے وقت چلنے والی تیز آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ سے سوموار تک لاہور سمیت دیگر علاقوں میں آندھی کے ساتھ ساتھ شدید بارشوں کو بھی پیش گوئی کی گئی ۔

  تفصیلات کےمطابق  شہر لاہور میں شام کے وقت چلنے والی تیز آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،محکمہ موسمیات کی جانب جمعہ سے لیکر سوموار تک ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی  ہے ،ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا  ہے۔

جمعہ اور ہفتہ کے روز شام کے وقت تیز بارشوں کی پیش گوئی ہے جبکہ نشیبی علاقے  زیر آب آنےکا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے سےملک بھر میں گرمی کا زور ٹوٹ جائیگا۔

دوسری جانب شام کےوقت    تیز ہوائیں چلنے کے  باعث وزیر اعلی پنجاب کے ہیلی کاپٹر کو بھی ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔  وزیر اعلی پنجاب ہیڈ قادر اباد کے دورہ کے بعد لاہور واپس آ رہے تھے تو اچانک تیز آندھی چلنے کے باعث ہیلی کاپٹر کی ریلوے سٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی جہاں سے وزیراعلی پنجاب اپنے اسکوارڈ کے ہمراہ روانہ ہوئے۔