ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگی ایم این اے میاں جاویدلطیف کو رہائی مل گئی

javed latif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اشتعال انگیز تقاریر کیس میں  گرفتار (ن)لیگی ایم این اےمیاں جاوید لطیف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی مل گئی۔میاں جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ  پنجاب دیر سے جاگا لیکن آج پنجاب جاگ رہا ہے ،چند طاقتور لوگ پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق  اشتعال انگیز تقاریر کیس میں  گرفتار (ن)لیگی ایم این اےمیاں جاوید لطیف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی مل گئی، لاہور کی سیشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کی درخواست ضمانت منظور  کی تھی۔رہائی پر کار کنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کاکہناتھاکہ میرے سینے پر غداری کا میڈل سجایا گیاجبکہ جنگل کے قانون سے خوشحالی نہیں آ سکتی۔انہوں  نےکہاکہ مفاہمت کا وقت گزر چکا مفاہمت دو متوازن فریقین کے درمیان ہوتی ہے جبکہ اگر مفاہمت کرنی ہے تو دوسرے فریق کو سامنے آنا ہوگا اور دونوں فریقین کو اپنی ستر سالہ غلطیوں کا اعتراف کرنا ہوگا جبکہ اگر مفاہمت کرنی ہے تو دوسرے فریق کو سامنے آنا ہوگا۔

 رہنما مسلم لیگ (ن)میاں جاوید لطیف کاکہناتھاکہ ہم مسلح جدوجہد نہیں کررہے،ہم پر غداری کے مقدمات بنیں جبکہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی کے خواہاں ہیں،آج وقت آیاہےکہ پنجاب کو جوگالیاں پڑتی تھی پنجاب سے میاں نوازشریف کی قیادت میں وہ داغ دھو دیا جبکہ آج پنجاب جاگ چکا ہے،چند طاقتور لوگ پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں،مفاہمت کا وقت گزر چکا، آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہئے۔